فٹبال ورلڈ کپ، ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

فٹبال ورلڈ کپ میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔بی بی سی کے مطابق میچ میں نیوزی لینڈ نے دو مرتبہ برتری حاصل کی تاہم ایرانی ٹیم نے دونوں مواقع پر شاندار واپسی کرتے ہوئے سکور برابر کر دیا۔

لاس اینجلس۔16جون (اے پی پی):فٹبال ورلڈ کپ میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔بی بی سی کے مطابق میچ میں نیوزی لینڈ نے دو مرتبہ برتری حاصل کی تاہم ایرانی ٹیم نے دونوں مواقع پر شاندار واپسی کرتے ہوئے سکور برابر کر دیا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دوسرے ہاف میں ایران نے کھیل پر زیادہ گرفت برقرار رکھی اور نیوزی لینڈ کے گول پر متعدد حملے کیے تاہم وہ فیصلہ کن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی مضبوط دفاعی کھیل پیش کیا اور ایرانی ٹیم کو مزید گول کرنے سے روکے رکھا۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں دو، دو گول کے ساتھ برابر رہیں ۔