راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 4 افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کرشراب اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا

راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کرشراب اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، ویسٹریج، نصیر آباد اور مندرہ کے علاقوں میں کی گئیں جس دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 15 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایسے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔