لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

184
لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ اور بعض تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 2000 میٹر حدنگاہ کےساتھ ہلکی دھند ہے جس کی وجہ سے جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 860 دو گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، اسی طرح لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 ایک گھنٹہ 44 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔کراچی سے لاہور انے والی پرواز پی اے 402 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی سے لاہور انے والی پرواز پی اے 406 ، لاہور سے کراچی کی پرواز پی پی اے 401 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 آپریشنل وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے گذارش ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابط میں رہیں۔ یا فلائٹ انکوائری نمبرز114، یا0800 00114 111 222 114یا وہیب سائٹhttp://caapakistan.com.pkسے معلومات ضرور حاصل کر لیں ۔