لاہور کو بچانے اور اس شہر میں نئی نسل کی زندگی کو محفو ظ بنانے کیلئے درخت لگانا ہونگے، ملک امین اسلم

36

لاہور۔27فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں لاہور کو بچانے اور اس شہر میں نئی نسل کی زندگی کو محفو ظ بنانے کیلئے درخت لگانا ہونگے،گوگرین اور پی ایچ اے کے زیراہتمام گلبرگ کے نرسری گراونڈ پارک میں پودا لگانے کے بعد انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک میں 10ارب درخت لگانے اور اربن ایریاکو گرین کرناہے، موسم بہار مہم میں نرسری گراونڈ میں پودے لگانا بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پچھلے 10سالوں کے دوران 2008 سے 2018تک لاہورکے اندر 70فیصد گرین کور ختم کیاگیا،1998میں لاہورکا ٹری کور ایریا4.5فیصد تھا آج وہ پوائنٹ 6فیصد پر گرچکاہے یعنی لاہور میں درخت تقریبا ختم کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لاہور کو بچانے اور اس شہر میںنئی نسل کی زندگی کو محفو ظ بنانے کیلئے درخت لگانا ہونگے۔