لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ،وائرس کا بار بار ماحولیاتی نمونوں میں ملنا تشویش ناک ہے، ڈاکٹر ندیم جان

92
nadeem jan
nadeem jan

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس کا بار بار ماحولیاتی نمونوں میں ملنا تشویش ناک ہے۔ بدھ کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس جنیاتی طور پر افغانستان قندہار میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں پاکستان افغانستان کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی تشکیل دے رہاہوں۔ گذشتہ سال سے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ وائرس کا بار بار ماحولیاتی نمونوں میں ملنا تشویش ناک ہے۔ پولیو کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

پولیو پروگرام کے ٹاپ کے ایکسپرٹ کو بنوں میں تعینات کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹارگٹس دیئے ہیں۔ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہا ہوں۔ لاہور سے اس سال کا تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔پاکستان میں اب مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔