لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال نو مئی کے واقعات میں عسکری ٹاور میں جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری سمیت دیگر اٹھائیس ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں دو اگست تک توسیع کردی ،
عدالت نے باور کرایا کہ آئندہ سماعت پر عبوری ضمانتوں پر ہر صورت فیصلہ ہو گا اس لیے کوئی ملزم غیر حاضر نہ ہو ۔ خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر بدھ کو سماعت کی۔ عمر ایوب ، اسد عمر ، عظیم اللہ، گل اصغر خان اور ملک احمد چٹھہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔