لنکا پریمیئر لیگ میں دو دن آرام کے بعد 15واں میچ کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کے درمیان 13جولائی کو کھیلا جائے گا

217
Lanka Premier League
Lanka Premier League

کولمبو۔11جولائی (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ میں دو دن آرام کے بعد 15 واں میچ دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کی ٹیموں کے درمیان 13 جولائی کو آرپریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے۔ جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شامل پانچ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز ،جافنا کنگز،دمبولا سکسرز ،گال مارولز اور کولمبو سٹرائیکرز شامل ہیں۔

ایل پی ایل میں 13جولائی کو واحد میچ دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،یہ میچ آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلاجائے گا۔ایونٹ کے کوالیفائر 1 ، ایلیمنیٹر ، کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کا فائنل 21 جولائی کو کولمبو کے آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ سری لنکا پریمیئر لیگ سری لنکا کا سب سے بڑا مقامی ٹورنامنٹ ہے جو بین الاقوامی خصوصیت کے ساتھ 24 میچز پر مشتمل ہے جس میں صف اول کے مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کر ہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے پانویں ایڈیشن میں متعدد کرکٹ ستارے شرکت کررہے ہیں ۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ رابن اور پلے آف کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔