لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 6 پولیس ہلکار شہید ہو گئے

130

پشاور۔16نومبر (اے پی پی):ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود وانڈہ شہاب خیل عباسیہ روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کا پولیس موبائل وین پر فائرنگ ،پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

شہدا ء پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی علم دین ، اہلکاران پرویز ، احمدنواز، محمود ، عبید اللہ ، دلجان شامل ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کر تے ہوے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،وزیر اعلی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور شہداء کی بلند درجات کے لیے دعا کی، انھوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔