لیبیا میں طویل خانہ جنگی کے بعد گھروںکو واپس آنے والے ساڑھے چار لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

83

طرابلس ۔ 26 مارچ (اے پی پی) لیبیا میں طویل خانہ جنگی کے بعد گھروںکو واپس آنے والے تقریباً ساڑھے چار لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی۔ان میں سے کئی افراد اپنے ایسے تباہ شدہ گھروں میں رہ رہے ہیں جن کے قریب ایسا گولہ بارود بکھرا پڑا ہے جو پھٹ نہیں سکا اور ان افراد کی زندگیوں کو اس سے خطرات لاحق ہیں۔لیبیائی حکام گھروں کو واپس آنے والے ان افراد کو صحت اور تعلیم جیسی بنادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے لیبیائی حکومت سے مل کر ان افراد کو صحت، پانی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہم کے لئے 202 ملین ڈالر کی لاگت کا منصوبہ فروری میں شروع کیا تھا۔