لیسکو انسداد بجلی چوری مہم جاری، درجنوں ملزمان گرفتار، سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج ،ترجمان

227
لیسکو انسداد بجلی چوری مہم جاری، درجنوں ملزمان گرفتار، سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج ،ترجمان

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 392کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،390بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے257 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 50 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15کمرشل،5زرعی،3انڈسٹریل اور369 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو593113(پانچ لا کھ ترانوے ہزارایک سوتیرہ) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت23050937روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو55000یونٹس (2500000) روپے، مناواں کے علاقے میں کنکشن کو5330یونٹس،500000 روپے،کاہنہ کے علاقے میں 2240 یونٹس350000 روپے اورمصطفی ٹاون کے علاقے میں ایک کنکشن کو2152یونٹس300000کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق55 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک11456ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر22851 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،22618کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے21787درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک43759038 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1897377954 ہے۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔