لیسکو حکام کی کارروائیاں، ناقص کارکردگی پر 5 اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں

106

لاہور۔20اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ، ایس ڈی او جیا بگاانجینئر محمد وقاص نے 5اہلکاروں کو سزائیں دے دیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ریکوری کے معاملے میں ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر اسٹنٹ لائن مین محسن رضا کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، لائن مین عمران حسین، سموئیل پرویز اور منصور احمد کی دوسال کے لیے 2درجے تنزلی کردی گئی۔ اسی طرح لائن مین محمد ندیم کی تنزلی کرکے 2سال کے لیے اسٹنٹ لائن مین بنا دیا گیا ۔