ساموا کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنزبناکر نیا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی ریکارڈ قائم کر دیا

ایپیا۔20اگست (اے پی پی):ساموا کے بلے باز ڈاریئس ویسر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ساموا کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنز بنا کرانٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یوراج سنگھ کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈاریئس ویسر نے مجموعی طور پر 132 رنز بنائے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ایپیا۔20اگست (اے پی پی):ساموا کے بلے باز ڈاریئس ویسر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ساموا کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنز بنا کرانٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یوراج سنگھ کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈاریئس ویسر نے مجموعی طور پر 132 رنز بنائے اور ٹی 20 انٹر نیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے ساموا کے بلے باز بن گئے اس کے علاوہ انہوں نے کھیل کے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک ہی اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔واناواتو کے نالن نپیکو نے ایک اوور میں 6 چھکے کھائے اور 3 نو بالز کیں۔ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ساموا اور وانا واتو کی ٹیموں کے درمیان میچ میں بنا۔

یہ میچ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے کی ٹیموں ساموا اور وانا واتو کے درمیان کھیلاگیا۔اس سے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔2007 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں بھارتی جراح مزاج بلے باز یووراج سنگھ نے انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ کے اوور میں 36 رنز بنائے تھے۔2021میں آل رائونڈر کیرون پولارڈ جبکہ 2024میں نکولس پوران، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بنا چکے ہیں