لیسکو نے بجلی چوری میں ملوث مزید417 کنکشنز پکڑ لئے، 19 گرفتار، ترجمان

109
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مزید 417ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے159 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 19 افراد کو بجلی چوری پر گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،8 زرعی، ایک انڈسٹریل اور395ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ93ہزار249یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ29لاکھ72ہزار143روپے ہے۔