لیسکو کا بجلی چوروں کےخلاف آپریشن ، 50ہزار ملزمان کے خلاف مقدمات درج

77

لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 157مکمل ہوگئے ہیںاور اس دوران مجموعی طور پر 54ہزار5سو 11 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 50ہزار2 سو82 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کے17ہزار5سو77ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک 7کروڑ 40 لاکھ 56ہزار2سو88 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2ارب 84 کروڑ29 لاکھ 69 ہزار 47روپے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 418ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،

جن میں 155کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 8کمرشل، 2زرعی، 1انڈسٹریل اور407ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 5 ہزار 2 سو 2 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ 14 لاکھ 34ہزار4سو روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مناواں کے علاقے میں کنکشن کو بجلی چوری پر8 لاکھ 25 ہزار 4سو55روپے، منڈی عثمان والا کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ 23 ہزار3 سو 50روپے، گرین ٹائون کے علاقے میں ملزم کو 2 لاکھ اورگڑھی شاہو میں ملزم کو1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ لیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔