لیسکو کا فیروزوالا ڈویژن میں بجلی چوروں کے

88
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔5اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق اسی سلسلے میں ایکسئین فیروز والا کی زیرِ نگرانی پولیس کی مدد سے فیض پورکے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوران آپریشن متعدد بجلی چوروں کو گرفتا ر کیا گیا جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچا رہے تھے۔موقع پر تمام کنکشن منقطع کر دیے گئے اور ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں یونٹس بھی چارج کئے جائیں گے۔