لیسکو کا نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 1 ارب13 کروڑ سے زائد کی وصولی

103
LESCO

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔باون روز سے جاری مہم کے دوران35362 ڈیفالٹرز سے1ارب13کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 4675نا دہندگان سے145.42ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4257 نا دہندگان سے260.73 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4470 دہندگان سے164.64ملین اور ساتھ سرکل میں 1868نا دہندگان سے63.28 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3223نا دہندگان سے76.41 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3938نا دہندگان سے164.54ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5214نا دہندگان سے72.94 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7717 نا دہندگان سے189.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے باونویں روز381نا دہندگان سے ایک کروڑ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

ناردرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 51نا دہندگان سے1.39ملین اور ایسٹرن سرکل میں 62نا دہندگان سے2.31ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 47نا دہندگان سے1.64 ملین اور ساتھ سرکل میں 7نا دہندگان سے0.96 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 45نا دہندگان سے0.61 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 64نا دہندگان سے1.52ملین کی ریکوری کی۔

مینجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 59نا دہندگان سے0.67ملین جبکہ قصور سرکل میں 46نا دہندگان سے1.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔