لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):لیسکو کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں افسران کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق 5 ستمبر کو لیسکو کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ہونیوالے تربیتی پروگرام میں 34 افسران شرکت کریں گے، جن میں ایک منیجر، 5 ڈپٹی منیجر اور 28 اسسٹنٹ منیجر شامل ہیں،
خیال رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اپنے افسران و ملازمین کے لیے خصوصی ورکشاپس اور ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد ملازمین اور افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے تاکہ یہ افسران و ملازمین ادارے اور صارفین کی بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔