خرم شہزاد کی بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ ، 6 کھلاڑی میدان بدر کئے

راولپنڈی۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ کی اور 6 کھلاڑی میدان بدر کیے ، تیسرے روز خرم شہزاد نے پہلے سیشن میں تباہ کن بائولنگ کی اور ایک ہی اوور میں شادمان اسلام اور نجم الحسین شانتو کو کلین بولڈ کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے ذاکر حسن، شکیب الحسن ، مہدی حسن میراز …

راولپنڈی۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ کی اور 6 کھلاڑی میدان بدر کیے ،

تیسرے روز خرم شہزاد نے پہلے سیشن میں تباہ کن بائولنگ کی اور ایک ہی اوور میں شادمان اسلام اور نجم الحسین شانتو کو کلین بولڈ کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے ذاکر حسن، شکیب الحسن ، مہدی حسن میراز اور تسکین احمد کی وکٹ حاصل کی ، یوں انہوں نے 90 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیریئر کی بہترین باؤلنگ ہے ۔