بیونس آئرس ۔13فروری (اے پی پی):برازیل کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔برازیل کے مارسیلو میلو اور نیدرلینڈز کے میٹ وی مڈل کوپ نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریا کے سیباسٹین آفنر اور ان کے اطالوی جوڑی دار اینڈریا پیلیگرینو کو شکست دی۔
منگل کو بیونس آئرس لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں برازیل کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریا کے سیباسٹین آفنر اور ان کے اطالوی جوڑی دار اینڈریا پیلیگرینو کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔