سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی رہنمائی کے لیے تربیتی سیمینار

سیالکوٹ۔13فروری (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی رہنمائی کے لیے ایک تربیتی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کی، جبکہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز)کمیٹی کے چیئرمین و ممتاز صنعتکار فیضان اکبر نے شرکا کو لیڈز جنریشن اور ای میل مارکیٹنگ سے متعلق …

سیالکوٹ۔13فروری (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی رہنمائی کے لیے ایک تربیتی سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار کی صدارت صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کی، جبکہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز)کمیٹی کے چیئرمین و ممتاز صنعتکار فیضان اکبر نے شرکا کو لیڈز جنریشن اور ای میل مارکیٹنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں نئے اور چھوٹے ایکسپورٹرز کے لئے تجارتی بین الاقوامی سفر کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، اس لئےاُن کو اپنی ای میل مارکیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار نئے کاروباری افراد کے لئے منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں کاروباری فیلڈ میں رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آگے بڑھ کر نہ صرف اپنے لئے بلکہ سیالکوٹ سمیت اپنے وطن کے لئےاپنے کاروبار کو وسعت دیں اور زرمبادلہ کما کر ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کا 152 واں سیمینار ہے اور ان کے اس کام میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہمیشہ ان کو سپورٹ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کام کو مزید بہتر انداز میں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے پریزنٹیشن بھی پیش کی جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ سیمینار میں نوجوان انٹرپرینیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں