بیونس آئرس۔16فروری (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے میزبان جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے میزبان جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی یانک ہنف مین اور ان کے پیرو کے جوڑی دار جان پابلووریلاز کو شکست دی۔
جمعہ کو بیونس آئرس لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے میزبان جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمنی کے ٹینس کھلاڑی یانک ہنف مین اور ان کے پیرو کے جوڑی دار جان پابلووریلاز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔