مارچ میں ہنڈا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 12.92 فیصد ، فروخت میں 17.23 فیصد کمی

164

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) مارچ 2019ءکے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 12.92 فیصد جبکہ فروخت میں 17.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مارچ 2018ءکے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی پیداوار ایک لاکھ 8 ہزار 718 یونٹس رہی جو رواں مالی سال مارچ 2019ءکے دوران 94 ہزار 670 یونٹس تک کم ہو گئی۔اس طرح گزشتہ مارچ 2018ءکے مقابلہ میں رواں مارچ 2019ءکے دوران ہنڈا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 14ہزار 48 یونٹس یعنی 12.92 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مارچ 2018ءکے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی فروخت ایک لاکھ 8 ہزار 736یونٹس رہی جو رواں مارچ 2019ءکے دوران 90 ہزار یونٹس تک کم ہو گئی۔اس طرح گزشتہ مارچ 2018ءکے مقابلہ میں رواں مارچ 2019ءکے دوران ہنڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 18ہزار 736 یونٹس یعنی 17.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔