ایبٹ آباد۔ 04 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے13سالہ بچےکےقتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرکےآلہ قتل برآمدکرلیا۔ مانسہرہ کےتھانہ شنکیاری میں03ستمبرکوصبح سات بجےسلطان احمد ولدعبدالحکیم سکنہ آلائی بٹگرام حال محلہ ٹانگیاں ڈھوڈیال نےاپنے12/13سالہ بیٹےمحمد عثمان کے قتل کی رپورٹ درج کروائی
،جس میں اُس نےموقف اختیارکیاکہ مورخہ2023۔09۔02 کومغرب کےوقت اُس کا بھتیجا اسرار ولد عمردین اُس کےبیٹےعثمان کو کھیلنےکیلئے گھرسےبلا کرساتھ لےگیا،مغرب کےبعدعثمان گھرواپس نہ آیاجسکی اپنےطورپرتلاش وپتہ براری کی مگردستیاب نہ ہوا،صبح دوبارہ تلاش کےدوران بھائی عمردین کےگھرکےعقبی جانب کھیت سے بیٹےکی قتل شدہ خون مین لت پت نعش ملی
جس کوکسی نامعلوم شخص/اشخاص نےتیزدھارآلہ کے ذریعے قتل کیاتھا۔ مدعی کی رپورٹ پرشنکیاری پولیس نےنامعلوم ملزم /ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کی۔پولیس ٹیم نےاندھےقتل کوٹریس کرنےکےلیےمختلف لوگوں کوشامل تفتیش کیااورانٹاروگیشن شروع کی۔
پولیس نےمحمد ادریس اوراسرارکوانٹاروگیٹ کیاتودونوں ملزمان نےاعتراف جرم کرلیا،پولیس نےملزمان کی نشاندہی پرآلہ قتل چھری بھی برآمد کرلی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386576