مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 338 گرام منشیات برآمد

113
Criminal arrested
Criminal arrested

مانسہرہ ۔ 29 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو 338 گرام منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ضلعے میں موت کے سوداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ بالاکوٹ پولیس نے منشیات فروش فیصل عرف طوطا ولد محمد شریف سکنہ بیلہ گرلاٹ کو گرفتار کر کے 3 کلو 820 گرام چرس اور 518 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔