مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان میں سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق

11

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان میں سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری جس سے اس میں سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کہ شناخت جمشید کے نام سے ہوئی جس کا تعلق خضرو ضلع اٹک سے بتایا جا رہا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق دونوں نعشوں کو بی ایچ یو کاغان منتقل کیا کر دیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ 5سالہ بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد دودھ پلایا گیا جبکہ ورثا کے آنے تک بچہ اتھارٹی کے پاس رکھا جائے گا۔