مانسہرہ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

108

مانسہرہ۔ 02 مارچ (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ جانثار خان نے تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان شاہد شاہ ولد سفیر احمد سکنہ بفہ دوراہا اور خورشید ولد محمد شبیر سکنہ سفیدہ کو گرفتار کر کے تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی ایس سرکل بفہ پکھل صداقت نثار کی زیر نگرانی تھانہ خاکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختیار ولد یونس سکنہ بھر کنڈ اور محمد سفیر ولد نور الرحمن سکنہ ماڑی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ہوائی فائرنگ ایک خاموش قاتل ہے جو کہ کسی کا خوشیوں سے بھرا گھر اجاڑ سکتی ہے۔