لندن۔19جنوری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا اہم میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک 18میچ کھیل چکی ہے اور وہ 12 میچز میں کامیابی کے بعد 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پردوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم اب تک 19 میچز میں شرکت کر چکی ہے اور وہ 10میچز میں کامیابی کے بعد 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ ای پی ایل میں آرسنل کی ٹیم تا حال سب سے زیادہ 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ۔