دبئی ۔2اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی نیشنل گارڈ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ایمبولینس نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی (یکم جنوری سے 31 مارچ 2025) کے دوران ملک بھر میں 22903 کیسز کو ایمبولینس اور علاج کی سہولت فراہم کیں۔
الامارات الیوم کے مطابق نیشنل ایمبولینس کے اعدادوشمار کے مطابق جائے حادثہ پر 9372 کیسز کا علاج کیا گیا جبکہ 13531 کیسز کو ضروری طبی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو نیشنل ایمبولینس کے نمبر 998 پر رابطے کے ذریعے 24 گھنٹے ہنگامی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔