34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کمپنی بلیو کاربن کے مشرقی افریقی ملک کوموروس یونین...

متحدہ عرب امارات کمپنی بلیو کاربن کے مشرقی افریقی ملک کوموروس یونین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت ایم او یو پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ماحولیات کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی بلیو کاربن نے مشرقی افریقی ملک کوموروس یونین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر کے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ شراکت داری جنگلات کے شعبہ اور ساحلی ماحولیاتی نظام میں ماحولیاتی طور پر پائیدار حکمت عملیوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ کاربن کریڈٹ کی ابتدا ءکے لیے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی باہمی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔

بلیو کاربن اور یونین آف کوموروس کے مابین باہمی تعاون جیسی شراکتداریاں ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے والے ممالک کو فنڈز کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایم اویو میں واضح کیا گیا ہے کہ پیرس معاہدہ کے آرٹیکل 6 کے ساتھ ہم آہنگ، کاربن میں تخفیف کے نتائج پیدا کرنے والے اقدامات سے ماحولیات کے شعبہ کی بہتری کیلئے مالی اعانت کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔کوپ۔ 28 کے دوران بلیو کاربن کے دبئی دفتر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کے حوالی سے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

- Advertisement -

تقریب میں کوموروس یونین کے زراعت، ماہی پروری، ماحولیات، سیاحت اور دستکاری کے وزیر حومید ایم، سیدی (Houmed M’Saidie) اور بلیو کاربن کے سی ای او جوزیانے سداکا بھی موجود تھے۔ دبئی کے شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن اور بلیو کاربن کے چیئرمین شیخ احمد دلموک المکتوم کی موجودگی نے تقریب کو مزید امتیاز بخشا۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت ان نتائج کو بین الاقوامی طور پر منتقلی تخفیف کے نتائج (آئی ٹی ایم او ز) کے طور پر منتقل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے تخفیف کے نتائج پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ بلیو کاربن آئی ٹی ایم او جنریشن کے سخت تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے پروجیکٹ کی ترقی کی قیادت کرے گا۔

پائیدار ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ماحولیاتی خطرات کے درمیان لچک کو بڑھانے کے لیے کوموروس جیسی قوموں کے لیے اس فنڈنگ ​​کو محفوظ کرنا ضروری ہے۔ایک چھوٹا جزیرہ ملک ہونے کے ناطے، کوموروس کی یونین نے متعدد بار انتہائی حساس موسمی واقعات کا سامنا کیا ہے۔ جن میں طوفانوں، سیلابوں، گرمی کی لہروں اور خشک سالی کے واقعات شامل ہیں۔ ان مشکلات سے انسانی حوصلہ افزائی کے عوامل جیسا کہ جنگلات کی کٹائی، زمین کی کٹائی اور نقصان دہ زرعی طریقوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یونین آف کوموروس کے ساتھ بلیو کاربن کی شراکت داری کی حکمت عملی کو نہ صرف ماحولیاتی دباؤ سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ ملک کے مخصوص چیلنجز کے مطابق بنائے گئے منصوبوں کے ذریعے موافقت اور لچک کے مشترکہ فوائد سے استفادہ بھی ہے۔ جیسے جیسے کوپ 28 آگے بڑھ رہا ہے، بلیو کاربن اور یونین آف کوموروس کے درمیان تعاون اس امر کا مظہر ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور ایک پائیدار مستقبل کی طرف راستہ بنانے کے لیے متحد عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415907

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں