محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی وفات قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک

74
عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پرویز خٹک

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی وفات قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔

اتوار کو محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پوری قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی احسان مند ہے۔