محمد بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

209

لاہور۔30مئی (اے پی پی):پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے محمد بلیغ الرحمان سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔حلف برداری کی اس سادہ اور پروقار تقریب میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز،آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان، پارلیمنٹیرینز،صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔