21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی کے اجلاس کا...

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں افسران کی ترقی کے معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔کمیٹی کے اراکین نے افسران کی ترقی کے لیے ان کے تجربے، کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر تیار کی گئیں سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ یہ سفارشات محکمہ کی ترقیاتی پالیسی کے عین مطابق ہیں اور افسران کی شاندار کارکردگی کے اعتراف کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔اجلاس کے دوران افسران کی پیشہ ورانہ ترقی اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں