محکمہ زراعت کی جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

152
Cultivation of millet

فیصل آباد۔ 20 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرلیں اور جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002، ہیگاری، باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی 87ملی کٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہاکہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اکثر چارہ جات کی کمی ہو جاتی ہے لہٰذا اگست میں جوار، باجرے کی کاشت سے اس کمی پر قابو پایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو۔