مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 کھرب 7 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

42
Ministry of Planning, Development and Reforms
Ministry of Planning, Development and Reforms

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کےتحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 کھرب 7 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ اب تک ان میں سے ایک کھرب 90 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے تحت 9 کھرب 40 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت نے ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 3 ارب 27 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 66 کروڑ 86 لاکھ، کابینہ ڈویژن کیلئے 61 ارب 31 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 2 ارب 43 کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 66 کروڑ، کمیونیکیشن کیلئے 21 کروڑ 62 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے ایک ارب 92 کروڑ، ڈویفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 96 کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 50 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کیلئے 5 ارب 10 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے ایک ارب 93 کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 86 ارب 34 کروڑ،

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 35 ارب 82 کروڑ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 21 ارب 73 کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 80 کروڑ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلیکام ڈویژن کیلئے 3 کروڑ 60 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 14 کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 5 ارب 97 کروڑ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 84 کروڑ، میری ٹائم افیئرز کیلئے ایک ارب 70 کروڑ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کیلئے 9 کروڑ، نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 5 ارب 31 کروڑ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 6 ارب 45 کروڑ،

قومی ورثہ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 90 کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلئے 7 ارب 34 کروڑ، تخفیف غربت پروگرام کیلئے 30 کروڑ، بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن کیلئے 48 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے ایک ارب 92 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کیلئے 4 ارب 80 کروڑ، سٹیٹ فرنٹیئر ریجن ڈویژن کیلئے 57 کروڑ، واٹر ریسورسز ڈویژن کیلئے 66 ارب روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 93 ارب 90 کروڑ، این ٹی ڈی سی پیپکو کیلئے 33 ارب 16 کروڑ، پرائم منسٹر اصلاحات کیلئے 8 ارب 22 کروڑ اور ایرا کیلئے 48 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔