مدینہ منورہ کے قریب حادثہ،2 افراد جاں بحق ،3زخمی

71

مدینہ منورہ ۔26اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہکے نواحی علاقے مھد الذھب کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے2افرادجاں بحق جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مدینہ منورہ میں ہلال احمر کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صالح العوفی نے کہا کہ آپریشن روم کو المھد اور مدینہ روڈ کے الضمیریہ چوراہے پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے2افرادجاں بحق جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے ہیں ۔

فوری طور پر ہلال احمر کی چار ٹیمیں اور فضائی ایمبولینس روانہ کی گئیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالے تشویشناک ہے۔