کاسابلانکا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) مراکش 30 لاکھ ٹن فرانسیسی گندم درآمد کرے گا۔ مراکشی حکام کے مطابق فرنچ ویٹ پر کسٹمز ڈیوٹی میں ختم ہونے کے بعد رواں مالی سال کے دوران 30 لاکھ ٹن نرم فرانسیسی گندم درآمد کئے جانے کا امکان ہے۔ فرنچ گندم آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے مراکش پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ مراکشی حکومت نے اپنے کسانوں کو تحفظ دینے کے لئے اکتوبر کے لئے گندم کی درآمد پر 135 فیصد کسٹم ڈیوٹی نافذ کر دی تھی جو 31 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔ مراکش رواں سیزن 10.3ملین ٹن اجناس درآمد کرے گا جس میں 4.91 ملین ٹن نرم گندم، 2.24 ملین ٹن سخت گندم اور 2.92 ملین ٹن جو کی درآمد شامل ہوگی۔ مراکش اپنی نرم گندم کی کل درآمد کا 30 فیصد فرانس اور 13 فیصد امریکا سے منگواتا ہے۔