مری کی تمام مین شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیاہے،معاون خصوصی شہباز گل کا ٹویٹ

101
جیت ہو یا ہار ہو وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مری کی تمام مین شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے، راستے آج بھی بند رہیں گے۔