لاہور۔17ستمبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج حلقہ این اے 120کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے ،پاکستان میں عوام کی حکمرانی چلے گی اور اسے تسلیم کیا جائے گا جس کے پیچھے عوام کھڑے ہونگے ‘ ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا جبکہ دوسری جماعت کی پرچیاں لے کر جانے والوں کے ووٹ کاسٹ کروائے گئے ۔وہ اتوار کی شب ماڈل ٹاون میں حلقہ این اے 120ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کے بعد لیگی کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب‘ وزیر مملکت طلال چوہدری ‘وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز ‘ ایم این اے عائشہ پرویز ملک‘ ایم ا ین اے مائزہ حمیدسمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔