اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات 2023ءمیں موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن شیئر کئے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 2023ءکے لئے موزوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے صوبہ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ہوں گے
جبکہ ارکان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، غلام دستگیر خان، حمزہ شہباز شریف، محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، پرویز رشید، سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ خان، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، میاں جاوید لطیف، چوہدری برجیس طاہر، ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری شیر علی، بیگم عشرت اشرف، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق، خرم دستگیر خان، عثمان ابراہیم انصاری، چوہدری سعود مجید، مریم اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، چوہدری نور الحسن تنویر، عطاءاللہ تارڑ، رانا محمد اقبال، شیخ فیاض الدین، طلال چوہدری اور ملک عبدالغفار ڈوگر شامل ہیں۔
اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات 2023ءکے لئے موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لئے تشکیل دیئے گئے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ہوں گے جبکہ ارکان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف، چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق، سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، محمد اسحاق ڈار، پرویز رشید، سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ خان، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، امیر مقام، پیر صابر شاہ، اقبال ظفر جھگڑا، سردار محمد یوسف، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، سردار اورنگزیب نلوٹا، اختیار ولی خان، عباس آفریدی، جمشید محمد (مردان)، افتخار خان (صوابی)، میاں اخلاق (کرک)، شہاب الدین خان (باجوڑ)، ناصر کمال خان (بنوں)، ملک جہانزیب (دیر) اور میاں عالمگیر شاہ شامل ہیں۔