مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، بلیغ الرحمان

176
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و فنی تربیت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت معیاری تعلیم میں بہتری لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساوی نظام تعلیم رائج کرنا چاہتے ہیں جس کے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔