مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام فورس ممبران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، ڈسٹرکٹ آفیسر پٹر رولنگ

146
Christmas event
Christmas event

اوکاڑہ۔24 دسمبر (اے پی پی):مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام فورس ممبران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔بڑے دن کی مناسبت سے مسیح اہلکاروں کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کیجانب سے پیٹرولنگ پولیس پوسٹ 48ٹوایل پر شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

ضلع بھر کی تمام چوکیات پر تعینات مسیحی ملازمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریجنل آفیسر پیٹرولنگ ایس پی فتح احمد کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرسمس تہوار کے حوالے سے ریجن بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی مسیحی ملازمان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کی غرض سے ڈی ایس پی پیٹرولنگ سجاد محمد خاں ٹکا کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے آغاز پر مسیحی ملازمان کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا گیا اور مسیحی شرکاء تقریب کے درمیان تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ نے مسیحی اہلکاروں کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں پیش کی جانے والی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کے کوئی شبہ نہیں کے دین اسلام تمام مذاہب کے درمیان اخوت بردباری اور مساوات کا درس دیتا ہے آپ ڈیپارٹمنٹ کا فخر ہیں اور محکمانہ خدمات کی سرانجام دہی میں مسیحی ملازمان کا کردار قابل ذکر اور ناقابل فراموش ہے۔

مزید انہوں کہا کے کسی بھی قسم کے جائز مسائل کے حل کیلئے بطور ڈسٹرکٹ آفیسر میرے دفترکے دروازے آپکے لیئے ہمیشہ کھولے ہیں۔