19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمشرق وسطیٰ میں جنگ ختم کرنے میں عالمی طاقتوں کی نااہلی شرمناک...

مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم کرنے میں عالمی طاقتوں کی نااہلی شرمناک ہے، پوپ فرانسس

- Advertisement -

روم ۔8اکتوبر (اے پی پی):پوپ فرانسس نےسات اکتوبر کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر مشرقی وسطیٰ میں جنگ ختم کرنے میں عالمی طاقتوں کی نااہلی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے ۔العربیہ اردو کے مطابق شرقِ اوسط میں کیتھولک فرقہ کے پیروکاروں کے نام ایک کھلے خط میں انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل نفرت کا الاؤ روشن کیا گیا تھا،یہ بجھا نہیں بلکہ تشدد کے ایک پُرپیچ مرغولے کی شکل میں پھٹا

اور اس کی وجہ ہتھیاروں کو خاموش کرنے اور جنگ کا المیہ ختم کرنے میں بین الاقوامی برادری اور طاقتور ترین ممالک کی شرمناک نااہلی ہے۔انہوں نےکہا کہ خون اب بھی بہہ رہا ہے اور اسی طرح آنسو، غصہ اور اس کے ساتھ انتقام کی خواہش بڑھ رہی ہے جبکہ ایسا لگتا ہے کہ بہت کم لوگ اس بات کی پرواہ کرتے ہیں کہ کس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور کیا مطلوب ترین ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ بات چیت اور امن ہے اپنے خط میں انہوں نے کہاکہ وہ ان کے ساتھ ہیں جن کی کوئی آواز نہیں ہے کیونکہ تمام تر منصوبوں اور حکمت عملی کی باتوں کے باوجود دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں کا شکار افراد کی کوئی فکر نہیں ہے جو طاقتور دوسروں پر مسلط کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حالیہ برسوں میں دیگر تنازعات کے حوالے سے اسی طرح کے اقدامات کے بعد پوپ فرانسس نے پیر کو امن کے لیے دعا کرنے اور روزہ رکھنے کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں