پیرس ۔5اگست (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی اور فرا نس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطی ٰکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہر قیمت پربچنے کی ضرورت ہے۔
اے ایف پی نے فرانسیسی ایوان صدر کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرتے ہوئے آبادی کی سلامتی کےلیے انتہائی ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یہ رابطہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی کشیدگی کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔