انقرہ ۔4ستمبر (اے پی پی):مصر کے رہنما عبدالفتاح السیسی ترکیہ کے دورہ پر انقرہ پہنچ گئے۔بدھ کو انقرہ پہنچنے پر ان کا استقبال ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے وفد کے ساتھ کیا۔ ترک ایوان صدر اور ٹی آر ٹی کے مطابق السیسی جب ترکیہ کے دارالحکومت میں اپنے طیارے سے اترے تو دونوں رہنمائوں نے گرم جوشی کے ساتھ آپس میں مصافحہ کیا ۔
دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے سفارتی تعلقات میں سرد مہری چلی آ رہی تھی ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے رواں سال فروری میں قاہرہ کا دورہ کیا تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں چھائی ہوئی سرد مہری میں کمی آئی ہے ۔