مظفرگڑھ 22 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک موٹرسائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے سلپ ہوجانے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑہ نے فوراً قریبی اسٹیشن علی پور سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا ۔ پولیس کنٹرول کو بھی بتا دیا گیا ۔ریسکیو عملے نے جاں بحق شخص کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کردیا
،مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی انوسٹی گیشن کا آغاز کردیا ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدلخالق ولد غلام حسن عمر 44 سال بتائی جارہی ہے۔