معاشی بحالی کیلئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانا ضروری ہے،کاشف اشفاق

103
Mian Kashif Ashfaq

لاہور۔2فروری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت کی مکمل بحالی کے لئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانا انتہائی ضروری ہے۔

فرنیچر کونسل کے سربراہ میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو بورڈ آف ڈرایکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری قرضے لینے، سرمایہ کاری اور بزنس کے فروغ کی ترغیب ملے گی جس سے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانے سے کاروباری اداروں خاص طور پر ایس ایم ایز پر مالی بوجھ کم ہو گا۔