20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزمعروف ادیب، شاعر اور صحافی سید مسعود کاظمی کو ہم سے بچھڑے...

معروف ادیب، شاعر اور صحافی سید مسعود کاظمی کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

- Advertisement -

ملتان۔ 21 اپریل (اے پی پی):معروف ادیب، شاعر اور صحافی سید مسعود کاظمی کو ہم سے بچھڑے7برس بیت گئے۔ سیدمسعود کاظمی 12دسمبر1949کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ زمانہ طالب علمی میں ایمرسن کالج کے طالب علم رہنما کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔وہ سٹوڈنٹ یونین کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔

مسعود کاظمی وفاقی وزارت تجارت، کاٹن سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ اور عالمی ادارہ خوراک میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔وہ تحریک پاکستان اور ملتان کی تاریخ سمیت متعدد اہم کتابوں کے مصنف تھے۔ان کی کتاب ”دبستان ملتان“ کو ملتان کی ادبی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔وہ 21اپریل2017 کو ملتان میں انتقال کرگئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=458816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں