31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزمعروف مزاح نگار،اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کو چوتھی برسی...

معروف مزاح نگار،اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کو چوتھی برسی پر شاندار خراج تحسین پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):معروف مزاح نگار،اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کی چوتھی برسی جمعہ کو منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اطہر شاہ خان جیدی یکم جنوری 1943 کو رام پور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے،وہ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار ’’جیدی‘‘ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اور اسٹیج پر بطور نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے چھ دہائی قبل ریڈیو پاکستان سے بطور مصنف اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 20 سال میں تقریبا ً700 ڈرامے لکھے، ان کے تحریر کردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔اطہر شاہ خان کے معروف ڈارمہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو اور ہائے جیدی ، برگر فیملی، جیدی ان ٹربل اور پرابلم ہاؤس شامل ہیں۔ مصنف کے طور پر ان کی پہلی فلم بازی تھی جو 1970 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اطہر شاہ مزاحیہ شاعری بھی کرتے ہیں اور ’’جیدی‘‘ تخلص لکھتے تھے۔ 2001 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔اطہر شاہ خاں جیدی10مئی2020ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=464685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں