معیاری اشیاخوردونوش ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

92
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معیاری اشیا خوردونوش ہر انسان کی صحت کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود ملاوٹ سے پاک اشیا خوردونوش کی فراہمی کے مسائل کا شکار ہے۔معاشرے کی بہترین صحت کیلئے صارفین کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیا خوردنی کی فراہمی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غذائی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت تحفظ خوراک کوبین الاقوامی معیارات کے مطابق صارفین کو اشیاخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں غیر معیاری خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریاں ہر 10فراد میں سے ایک کو متاثر کرتی ہیں۔فوڈ ہینڈلنگ، فوڈ سٹوریج اور پراسیسنگ کے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔فوڈ سیفٹی کے شعبے میں کام کرنے والے وفاقی اور صوبائی سٹیک ہولڈرز کے مابین ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔

پاکستان فوڈ حکام ملک بھر میں اشیا خوردونوش میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں ۔ بچوں اور نوجوان کو غیر معیاری خورا ک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے سکولوں میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاخوردونوش، انرجی ڈرنکس کی فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور اشیاخوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔