مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی 162 ویں برسی 7 نومبر کو منائی جائیگی

105

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی162 ویں برسی 7 نومبر بروز جمعرات منائی جائیگی۔وہ 24 اکتوبر1775 کو پیدا ہوئے تھے ،وہ اپنے والد اکبرشاہ ثانی کی وفات کے بعد 29 ستمبر1837 کو تخت نشین ہوئے، 1857میں جب ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہوا تو بہادر شاہ ظفر ہندوستان کی حریت پسند تحریکوں کا مرکز نگا ہ بن گئے اور انقلابیوں نے انہیں بادشاہ تسلیم کرلیا،جنگ میں انگریز فتح یاب ہوئے توانہوں نے بہادر شاہ ظفر کو رنگون جلاوطن کردیا، وہ7 نومبر 1862 کو حالت جلاوطنی میں وفات پاگئے تھے۔